کالے شیشے ،غیر نمونہ پلیٹس ،52گاڑیوں کے چالان

 کالے شیشے ،غیر نمونہ پلیٹس ،52گاڑیوں کے چالان

3ٹیمپرڈ اور 2غیر رجسٹرڈ ،ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر متعدد گاڑیاں تھانے بند

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے محکمہ ایکسائز کے ہمراہ گلبرگ گرینز کے علاقے میں ناکہ بندی کر کے مختلف گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی۔کارروائی کے دوران کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر 52 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعدد گاڑیوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق دوران چیکنگ 3 مشکوک ٹیمپرڈ اور 2 غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کی گئیں تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں