جانچ پڑتال کیلئے 14مشکوک افراد ،24موٹر سائیکل تھانے منتقل

 جانچ پڑتال کیلئے 14مشکوک افراد ،24موٹر سائیکل تھانے منتقل

544 افراد،294گھرانوں،32ہوٹلوں ، 237موٹر سائیکلوں اور151گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کیلئے 14مشکوک افراد اور24 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا جبکہ544 افراد،294 گھرانوں،32 ہوٹلوں، 105دکانیں، 237 موٹر سائیکلوں اور151گاڑیوں کو چیک کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 544افراد،294گھرانوں،32 ہوٹلوں، 105دکانیں، 237موٹر سائیکلوں اور151 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 14مشکوک افراد اور24 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں