نمل میں ریاضی کے حالیہ رجحانات پر قومی کانفرنس کا انعقاد

 نمل میں ریاضی کے حالیہ رجحانات پر قومی کانفرنس کا انعقاد

پاکستان اور بیرون ملک سے ممتاز ماہرین تعلیم، محققین اور دانشوروں نے شرکت کی

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام ریاضی کے حالیہ رجحانات پر قومی کانفرنس (NCRDM 2026) کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع کمپیوٹیشنل میتھمیٹکس اور مصنوعی ذہانت کے نئے افق تھا۔ کانفرنس میں پاکستان اور بیرون ملک سے ممتاز ماہرین تعلیم، محققین اور دانشوروں نے شرکت کی اور ریاضی، مصنوعی ذہانت (AI) اور بین الشعبہ جاتی سائنسی تحقیق میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور ابھرتے ہوئے رجحانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کانفرنس میں معروف ماہرین نے کلیدی خطابات پیش کیے جن میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر قادر (پاکستان اکیڈمی آف سائنسز)، ڈاکٹر اسجد شہزاد (نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی - نسٹ)، ڈاکٹر طاہر محمود (انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد)، پروفیسر ڈاکٹر آصف حنیف (سکاریا یونیورسٹی، ترکیہ) اور ڈاکٹر ذیشان اصغر (پرنس سلطان یونیورسٹی، سعودی عرب) شامل تھے ۔ مقررین نے کمپیوٹیشنل ریاضی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں جدید پیش رفت، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی، جبکہ سائنسی اور تکنیکی مسائل کے حل میں ریاضی کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد آفتاب رفیق تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں