نوشہرہ ،گولڈ مائنگ مافیا کے درمیان تصاد م جاری ،بچے سمیت 5 زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ نظام پور جبی غیرقانونی گولڈ مائنگ مافیا کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم تیسرے روز میں داخل۔
ایک کمسن بچے سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ،گولی لگنے سے سعود عمر 16 سال سکنہ خانکوئی کو بھی تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔