نوشہرہ ،گرفتار منشیات فروش کی رہائی کیلئے رشوت لینے والے دو اہلکار گرفتار
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ آکوڑہ خٹک گرفتار منشیات فروش کی رہائی کے لیے ایس ایچ او کے نام پر تین لاکھ روپے رشوت وصول کرنے والے دو پولیس کا نسٹیبل رنگ ہاتھوں گرفتار۔
ایک پولیس اہلکار نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے حکم پر دونوں پولیس کا نسٹیبل غنی اور وقاص کو معطل کرکے ان کے خلاف پولیس ایکٹ 118کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔رشوت سکینڈ ل کے تیسرے پولیس کا نسٹیبل مدثر کے خلاف بھی انکورئری کا حکم دے دیاگیا۔