لیڈی منشیات سپلائر سمیت تین منشیات سپلائرز کو سزائیں

 لیڈی منشیات سپلائر سمیت تین منشیات سپلائرز کو سزائیں

مجموعی طور پر 28 سال قید اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں

راولپنڈی (خبرنگار)معزز عدالتوں نے لیڈی منشیات سپلائر سمیت تین منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں، سزائیں ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی خرم سلیم ،ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی محمد طاہر اسلم نے سنائیں ،مجرمان کو مجموعی طور پر 28 سال قید اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں،مجرمہ حسینہ خان کو 10 سال قید اور1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرمہ سے 2 کلو400 گرام چرس برآمد ہونے پر آر اے بازار پولیس نے مئی 2025 میں گرفتار کیا تھا،مجرم ناحید کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 1 کلو 410 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے جنوری2026 میں گرفتار کیا تھا،مجرم ارسلان کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 1 کلو480 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ وارث خان پولیس نے ستمبر 2025 میں گرفتار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں