سرچ آپریشنز ، 16 مشکوک افراد ، 18 موٹر سائیکل تھانے بند
372افراد،155گھرانوں، 29ہوٹلوں ، 213موٹر سائیکلوں،106گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 372 افراد،155 گھرانوں، 29 ہوٹلوں، 62 دکانیں، 213 موٹر سائیکلوں اور 106 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 16 مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔