رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام فاضلین کی نشست کا انعقاد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کے شعبہ انگریزی زبان و ادب کے زیر اہتمام فاضلین کی نشست کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بریشک اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لنگوئیسٹکس اینڈ لٹریچر ڈاکٹر محمد عبداللہ بیگ تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں اعلیٰ تعلیم، تحقیقی معیار اور علمی روابط کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔