آئی الیون میں خاتون کی لاش برآمد، اہلخانہ نے شناخت کر لی

آئی الیون میں خاتون کی لاش برآمد، اہلخانہ نے شناخت کر لی

لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی 11ون میں برآمد خاتون کی لاش کی اہلخانہ نے شناخت کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاتون ممتاز بی بی گزشتہ روز کام سے واپسی کے بعد لاپتہ ہو گئی تھیں، ممتاز بی بی شدید بخار کے باعث دوپہر 2بجے ملازمت سے چھٹی لے کر روانہ ہوئی تھیں،رات گئے گھر نہ پہنچنے پر اہلخانہ نے تلاش شروع کر دی۔ اہلخانہ گمشدگی رپورٹ درج کرانے تھانہ سبزی منڈی پہنچے تھے ،پولیس کو اسی دوران نامعلوم خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی،یاسین بابا دربار کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت ممتاز بی بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں