مردان، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق
مردان (نمائندہ دنیا) چارسدہ روڈ ملٹری فارم کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔
زخمی حالت میں ایم ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق شخص کی شناخت روح اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، محفوظ کی گئی نقد رقم، موبائل فون اور دیگر ضروری سامان ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔