انٹر امتحانات ،7امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

انٹر امتحانات ،7امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کنٹرولر امتحانات کے دورے ،اٹک سے پانچ ،پنڈی سے دو امیدوار پکڑے گئے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )تعلیمی بورڈ، راولپنڈی کے زیرِ انتظام امتحانات شفافیت، میرٹ، نظم و ضبط اور جوابدہی کے اعلیٰ معیار کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 فار بوائز فتح جنگ ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز فتح جنگ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1 پنڈی گھیب، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار وویمن پنڈی گھیب، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 پنڈی گھیب اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوڑ کمپنی کا دورہ کیا دورے کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی گھیب سے پانچ اُمیدواروں ،امتحانی مرکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی سے دو اُمیدوار، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 جنڈ اٹک سے پانچ اُمیدوارنقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے ۔ جن کے خلاف قواعد کے مطابق یو ایم سی کیس رجسٹرڈ کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوادیئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں