ڈاکٹر وقار احمد کوہاٹینز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کوہاٹینز ایسوسی ایشن نے پہلے جمہوری انتخابات کامیابی سے مکمل کر لیے۔
ڈاکٹر وقار احمد صدر ، مقبول محمد نائب صدر ، محمد ہمایوں جنرل سیکرٹری اور فیاض اکبر جعفری فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ، الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے منعقد کیے گئے وی او کوہاٹینز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دوہزار سے رجسٹرڈ اراکین میں سے چودہ سو سترہ اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔