جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنس 15نومبر کو لاہور میں ہوگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے 15 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں آل پاکستان اہلحدیث (استحکام پاکستان) کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی کابینہ کا اجلاس ہواجس کی صدارت امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کی، جبکہ ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں تنظیمی، دعوتی اور قومی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس کی تیاری اور انتظامی امور کے لیے سید سبطین شاہ نقوی کو کانفرنس کا کنوینیر مقرر کیا گیا ہے ، جو تمام تر انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔