راولپنڈی ،منشیات سپلائر کو 9 سال قید کی سزا
راولپنڈی (خبر نگار) ضلعی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا سنا دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق مجرم ثاقب کو عدالت نے 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ ملزم کو تھانہ گوجر خان پولیس نے ستمبر 2025 میں گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ برآمدگی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔