سرچ آپریشنز ،15 مشکوک افراد،20 موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز ،15 مشکوک افراد،20 موٹر سائیکل تھانے بند

588افراد،288گھرانوں، 22ہوٹلوں 245موٹر سائیکلوں ، 137 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 588 افراد،288گھرانوں، 22 ہوٹلوں، 36 دکانیں، 245موٹر سائیکلوں اور 137 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد اور 20موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں