چکری کے قریب ٹریلر کو آگ لگ گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چکری کے قریب ٹریلر کو آگ لگ گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،آگ پر قابو پالیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)موٹر وے پولیس نے چکری کے قریب ٹریلر میں آگ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا، موٹروے (M-2) پر چکری کے قریب اسلام آباد سے فیصل آباد جانے والے ٹریلر کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فائر ایکسٹنگوشر (آگ بجھانے والا آلہ) کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے نتیجے میں کسی بڑے ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔ موٹروے پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی پر گاڑی میں موجود افراد نے موٹروے پولیس کی خدمات کو سراہا اور ان کی فوری رسپانس کو قابل تحسین قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں