ایچ ای سی ریجنل سینٹر پشاور میں اورینٹیشن سیشن کا انعقاد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے خیبرپختونخوا بھر کی یونیورسٹیوں کے لیے ایچ ای سی ریجنل سینٹر پشاور میں او آر آئی سی کے قیام کی اہمیت اور او آر آئی سی کی کارکردگی اور درجہ بندی کو بہتر بنانے کے اقدامات کے عنوان سے ایک اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا۔
سیشن میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ ای سی ریجنل سینٹر) شعیب الرحمن نے یونیورسٹیوں کے تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے ، جدت طرازی کو فروغ دینے ، صنعت کے ساتھ روابط کو آسان بنانے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مجموعی معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں او آر آئی سی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔