پنڈ دادن خان ،خانہ بدوش پٹھانوں کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا)پنڈ دادن خان کے علاقہ چک حمید میں خانہ بدوش پٹھانوں کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔۔۔
جس کے باعث متعدد جھونپڑیاں اور قیمتی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ،متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔