بنی گالا میں خاتون کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

 بنی گالا میں خاتون کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا سگا باپ، سابقہ شوہر اور سسر شامل ہیں،ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے تھانہ بنی گالا کی حدود میں خاتون کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا سگا باپ، سابقہ شوہر اور سسر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے میڈیا کو بتایا کہ مسمات بشریٰ کو تھانہ بنی گالا کی حدود میں مورخہ 20 مئی 2026 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزمان نے قتل کو بجلی کا کرنٹ لگنے کا واقعہ ظاہر کرکے فوری تدفین کر دی تھی تاکہ ثبوت مٹائے جا سکیں۔ تاہم، پولیس کو معاملہ مشکوک نظر آیا اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تھانہ بنی گالا پولیس نے سیف سٹی کیمروں، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ظاہر شاہ (سگا باپ)، اسد خان (سابقہ شوہر) اور پیر محمد (سسر) شامل ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اندھے قتل کا ٹریس کرکے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں