اے ڈی سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ گوجر خان ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبدالرحمن خان نے تحصیل گوجرخان کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات، سٹریٹ لائٹس کی فعالیت، سیوریج کی صورتحال، طبی سہولیات، ریسکیو سروسز اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔