آئی جی کا G-9، شاہ اللہ دتہ میں امام بارگاہوں کا دورہ

آئی جی کا G-9، شاہ اللہ دتہ میں امام بارگاہوں کا دورہ

نفری، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی حصار، چیکنگ کے نظام، انتظامات کا جائزہ مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ،آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے نگرانی اور فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں آئی جی علی ناصر رضوی نے سینئر افسران کے ہمراہ سیکٹر G-9اور شاہ اللہ دتہ میں واقع امام بارگاہوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجالس اور جلوسوں کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،آئی جی نے تعینات نفری، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی حصار، چیکنگ کے نظام اور مجموعی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور لائیو مانیٹرنگ سسٹم کے موثر استعمال کو مزید فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ، اسی طرح اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے بھی مختلف امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، افسران نے امام بارگاہ سائیں بوٹا دربار سمیت دیگر اہم مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بریفنگ لی اور انہیں دوران ڈیوٹی مکمل چوکنا رہنے ، فرائض منصبی ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں