پاکستان سے ادبی ،ثقافتی ،علمی فروغ کیلئے کوشاں ہیں ،تاجک سفیر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جمہوریہ تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے اکادمی ادبیات پاکستان میں صدر نشین اکادمی پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سفارت خانۂ تاجکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن معروف عبدالرحمان اور نائب ناظم اکادمی ڈاکٹر بی بی امینہ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ادبی، تاریخی،ثقافتی اور علمی تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون کے امکانات اور مشترکہ ادبی و تحقیقی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تاجک سفیر نے پاکستان اور تاجکستان کو ایک قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صدیوں پر محیط مشترکہ تہذیبی، ثقافتی اور فکری رشتوں سے منسلک ہیں۔