ڈپٹی کمشنر مری کا مختلف علاقوں کا دورہ ،منصوبوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر مری کا مختلف علاقوں  کا دورہ ،منصوبوں کا جائزہ

مری (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع مری کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔

 دورے کے آغاز میں انہوں نے جی ٹی روڈ مری پر جاری سڑک کی تعمیر اور کارپٹنگ کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کا معیار برقرار رکھتے ہوئے اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ مقامی شہریوں اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں