صوابی کے چیف آف صوابی شیر امان خان 103سال کی عمر میں انتقال کر گئے

 صوابی کے چیف آف صوابی  شیر امان  خان 103سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) صوابی کے چیف آف صوابی درویش صفت، شریف النفس اور فقیر طبع شخصیت خان شیر امان خان آف دوبیان 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 مرحوم کی داستانِ حیات صوابی کی تاریخ کا ایک ایسا انوکھا اور سنہرا باب ہے جو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ایک ایسے علاقے میں جہاں زمینوں کی ملکیت چند کنالوں تک محدود ہے اور معاشرہ بڑی حد تک کلاس لیس ہے ، وہاں 4000 جریب (16 ہزار کنال) اراضی کا مالک ہونا ایک غیر معمولی اور بہت بڑی بات تھی۔ اتنی بڑی جاگیر، سینکڑوں مزارعین اور نوکر چاکر ہونے کے باوجود شیر امان خان مرحوم نے روایتی خوانین کے برعکس ایک سچے درویش اور فقیر طبع انسان کی طرح زندگی گزاری۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں