اسلام آباد ،23اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،23اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد گرفتار

آبپارہ ،ترنول ،شمس کالونی ،کورال ،کرپا ،ہمک ،بنی گالہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 23مجرمان اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار،تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ شمس کالونی، تھانہ کورال، تھانہ کرپا، تھانہ ہمک،تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 127گرام چرس، 210 گرام ہیروئن،140 گرام آئس،35 بوتلیں شراب، ایک کلاشنکوف، ایک گن اور مختلف بور کے پانچ پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں