ڈاکوئوں کی پولیس پر فائرنگ ،اے ایس آئی زخمی ،ڈاکو ہلاک
ہلاک ڈاکو دہشت گردی، ڈکیتی، وہیکل چوری، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں اشتہاری تھا
راولپنڈی ( خبر نگار ) تفصیلات کے مطابق سول لائنز کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران محمد حفیظ اے ایس آئی شدید زخمی، ایک ڈاکو ہلاک ایک فائرنگ کرتا ہوا فرارہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی جس نے قبل ازیں بھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، ہلاک ڈاکو دہشت گردی، ڈکیتی، وہیکل چوری، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھا،ہلاک ڈاکو نے آج گن پوائنٹ پر کورئیر کمپنی کے اہلکار سے موبائل فون اور رقم چھینی تھی، سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات کے بعد فرار ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ڈاکو اور ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، سی پی او ڈی آئی جی حسن مشتاق سکھیر کاجائے وقوعہ کا دورہ اور ہسپتال میں زخمی اے ایس آئی کی عیادت، سی پی او نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر زخمی اے ایس آئی اور ٹیم کو شاباش دی۔