ایچ ای سی حکام کی چین کی ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی کے وفد نے چین کی ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے سکول آف بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔۔۔
جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدت میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اس ملاقات کی صدارت کی، جس میں ایچ ای سی کے سینئر افسران اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے تعلیمی اعلیٰ، تحقیق کی ترقی، ادارہ جاتی صلاحیتوں کی تعمیر اور پائیدار علم کے تبادلے کے لیے اسٹریٹجک بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے کمیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔