چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا دورہ مانسہرہ ،خواتین سے ملاقات

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا دورہ مانسہرہ ،خواتین سے ملاقات

موبائل رجسٹریشن وین کا مقصد مستحق خاندانوں کو خدمات پہنچانا ہے جو دفاتر نہیں جا سکتے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے مانسہرہ میں دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مستحق افراد کو رجسٹریشن کی سہولت ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے موبائل رجسٹریشن وین (MRV)کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ ایڈووکیٹ اور دیگر خواتین رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ موبائل رجسٹریشن وین کا مقصد ان مستحق خاندانوں تک بی آئی ایس پی کی خدمات پہنچانا ہے جن کیلئے دفاتر تک رسائی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زیادہ سے زیادہ اہل اور مستحق افراد کی بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنایا جا سکے گا اور سماجی تحفظ کی سہولیات مزید مؤثر انداز میں عوام تک پہنچیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...