اسلام آباد ، پولیس کی کارروائی ،مختلف جرائم میں ملو ث 34 ملزم گرفتار
ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد ،مقدمات درج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ا سلام آباد پولیس نے جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیاں مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئیں، جن کے دوران قتل، ڈکیتی، چوری، منشیات اور دیگر جرائم میں مطلوب عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ان کے ممکنہ ساتھیوں اور دیگر وارداتوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments