نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ بچے کی لاش تاحال نہ مل سکی

 نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ بچے کی لاش تاحال نہ مل سکی

راولپنڈی (آن لائن) گلستان کالونی کے قریب نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ بچے کی لاش تاحال نہ مل سکی ریسکیو ٹیموں نے بچے کی تلاش میں آپریشن تیسرے روز بھی جاری رکھا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے لئے نالہ لئی کو 3 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ واٹر ریسکیو ٹیمیں اسکوبا ڈائیونگ، بوٹ سرچ اور لائن سرچ میں مصروف ہیں 6 سالہ زاہد 18 جولائی کو کھیلتے ہوئے نالہ لئی میں گر گیا تھا جسے بچانے کے لئے اس کے والد 36 سالہ مہربان خان نے بھی لئی میں چھلانگ لگا دی تھی تاہم پانی کی گہرائی 30 فٹ سے زائد ہونے کی وجہ سے دونوں باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...