صرافہ یونین ٹیکسلا کی تقریب حلف برداری ،گورنر پنجاب نے حلف لیا

صرافہ یونین ٹیکسلا کی تقریب حلف برداری ،گورنر پنجاب نے حلف لیا

امید ہے نئی قیادت موجودہ صورحال میں اپنا کردار ، مسائل کے حل میں مدد گار ہونگے ،سلیم حیدر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صرافہ یونین ٹیکسلا کی تقریب حلف برداری کاانعقاد،مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے نومنتخب صدرصرافہ یونین حاجی محمدایوب صراف اورانکی کابینہ سے حلف لیا،گورنر پنجاب کی تقریب میں آمد پر پرتپاک استقبال کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حاجی محمد ایوب صراف اورانکی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں اورامید کرتاہوں کہ وہ موجودہ معاشی صورتحال میں سونے کی قیمتوں میں ہونیوالے اتارچڑھائوکے باوجود اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کرداراداکرینگے اور علاقے بھرکی صراف برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں اپنا بھر پور کرداراداکرینگے۔

حلف اٹھانے والوں میں سرپرست اعلی حاجی خان اورنگزیب صراف، چیئرمین حاجی مشتاق صراف،صدر حاجی ایوب صراف،نائب صدر ظہیر صفدر ، جنرل سیکرٹری چودھری حسین صراف، سینئرنائب صدر حاجی اورنگزیب ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسن رفیق ، جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد ، چیف آرگنائزر ارشدمحمود ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات راشدرفیق صراف، میڈیا ایڈوائزر عثمان مسعودصراف، معاون خصوصی عارف ابراہیم ، چیف ایڈوائنزر عارف محمود ،سیکرٹری فنانس اظہرشہزادصراف ودیگرشامل تھے ۔تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگرمہمانوں نے بڑے تعدادمیں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...