ن لیگ کے سینئر قائدین کا دورہ کمرشل مارکیٹ ،کاموں کا جائزہ
حنیف عباسی ،مریم اور نگزیب ،طاہرہ اونگزیب کا شاندار استقبال ،ریلی ،نعرے بازی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر قائدین نے راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ کا دورہ کیا اور بیوٹیفیکیشن منصوبے کی تکمیل کے بعد مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عوام اور تاجروں نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کا والہانہ استقبال کیا، گل پاشی کی اور \'\'مریم نواز زندہ باد\'\'، \'\'نواز شریف زندہ باد\'\' اور \'\' شہباز شریف زندہ باد\'\' کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔دورے میں سینئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب شریک تھیں۔
قائدین نے عوام کی آراء سنیں اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کی ترقی، خوبصورتی اور شہری سہولتوں کے فروغ کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ دورے کے اختتام پر ریلی کے شرکاء، تاجروں اور شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں اور راولپنڈی کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے \'\'شکریہ مریم نواز شریف\'\' اور \'\'مریم نواز زندہ باد\'\' کے نعرے لگائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments