لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ ، قتل کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کر دیا

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ ، قتل کیس میں عمر  قید کی سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کر دیا

راولپنڈی (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے تھانہ صادق آباد قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے عمر قید کی سزا پانے والے ملزم وقاص ریاض مسیح کو باعزت بری کرنے اور فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔مقدمے کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سبزی منڈی اسلام آباد کے آڑھتی مقبول مسیح کو گھر سے کاروبار پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے بیٹے ابراش مسیح نے ابتدا میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تاہم بعد ازاں پولیس کو دیئے گئے بیان میں اپنے قریبی رشتہ دار وقاص ریاض مسیح پر کاروباری رقابت کی بنیاد پر قتل کروانے کا الزام عائد کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...