خواتین ،بزرگوں ،کمزور طبقات کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ،ایس ایس پی آپریشنز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز قاضی علی رضا نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے محررر ان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے دوران انہوں نے محررر ان کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص خواتین، بزرگ شہریوں اور دیگر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے سائلین کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے۔ اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments