زرعی جامعات کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھیں گے ،عاشق کرمانی

  زرعی جامعات کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھیں گے ،عاشق کرمانی

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) وزیرِ زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی نے سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کے ہمراہ پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں جدید شمسی توانائی (سولرائزیشن) منصوبے کا افتتاح کیا۔

 اس منصوبے کو انہوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے ماحول دوست جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ اور گرین انرجی کے عملی نفاذ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سولرائزیشن منصوبہ دیگر تعلیمی اداروں کے لیے بھی ایک مثالی نمونہ ہے ۔ وزیرِ زراعت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پنجاب، بالخصوص محکمہ زراعت پنجاب، صوبے کی زرعی جامعات کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گا۔ زرعی تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جامعات اور محکمہ زراعت کے درمیان تحقیقی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے ترقیاتی وژن پر ایک جامع بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...