ایٹین کا موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو لنک روڈ سے براہِ راست رسائی کا آغاز

  ایٹین کا موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو لنک روڈ سے براہِ راست رسائی کا آغاز

لنک روڈ سے لنک کی منظوری ایٹین کی ترقی کے سفر میں تاریخی سنگِ میل ،ڈاکٹر منصور

اسلام آباد(نامہ نگار ) پاکستان کے ممتاز اور جدید طرزِ زندگی کے منصوبے ایٹین نے موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو لنک روڈ سے اپنی براہِ راست انٹری اور ایگزٹ کے راستے کا افتتاح کر دیا ہے ، جو بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ اس پیش رفت سے رہائشیوں، مہمانوں اور وسیع تر کمیونٹی کے لیے رسائی، رابطے اور سہولت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ نئے براہِ راست رسائی کے راستے کے فعال ہونے سے ایٹین تک آمد و رفت مزید آسان، تیز اور مؤثر ہو گئی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی یہ اہم پیش رفت ایٹین کو پاکستان کے نمایاں مربوط لائف اسٹائل منصوبوں میں مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ایٹین، سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے ، ایٹین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منصور کا کہنا تھا کہ  ایم- ایم-2 لنک روڈ سے براہِ راست داخلہ اور اخراج کی منظوری ایٹین کی ترقی کے سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے اور یہ ایٹین اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی عکاسی کرتی ہے ۔ ہم اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے بے مثال تعاون، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور وزارتِ مواصلات کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اس منصوبے کے داخلہ اور اخراج کی منظوری دی اور پورے عمل کے دوران اپنی تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...