مون سون بارشیں، شہری غیر ضروری سفرسے گریز کریں:انتظامیہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مون سون بارشوں کے جاری سپیل کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مری و کوٹلی ستیاں نے حساس علاقوں میں۔۔۔
رہائش پذیر شہریوں اور سیاحوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یونین کونسل دریاگلی، مسیاڑی، گھوڑا گلی، روات، جھیکا گلی اور کوٹلی ستیاں کے دیگر حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر ممکنہ خطرات کے پیش نظر خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے ۔انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments