راولپنڈی:2اگست کو آزادکشمیر انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کااجلاس
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر کی مہاجرین کی نشستوں پر2اگست کو ہونے والے انتخابات کے پرامن، شفاف اور۔۔۔
منظم انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی مشترکہ صدارت میں ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، الیکشن کمیشن کے نمائندوں، پولیس، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی انتظامات، سکیورٹی، الیکشن میٹریل کی محفوظ ترسیل، ایمرجنسی ریسپانس پلان، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن کی نمائندہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ضلع میں آزاد کشمیر مہاجرین کی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 100پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments