نوشہرہ:مزاحمت پر ٹرالر ڈرائیور زخمی ڈاکو نقدی، موبائل چھین کرفرار

نوشہرہ:مزاحمت پر ٹرالر ڈرائیور زخمی  ڈاکو نقدی، موبائل چھین کرفرار

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے قریب دن دہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ٹرالرڈرائیور سے گن پوائنٹ پر ۔۔۔

ہزاروں روپے نقدی اورقیمتی موبائل چھین لیے ۔مزاحمت پر راہزنوں کی فائرنگ سے ٹرالر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی ٹرالر ڈرائیور 35سالہ صالح محمد صبح ٹرالر پر پولیس لائن کے قریب مویشی منڈی خورڈ سے کوئلہ لوڈ کر کے پنجاب لے جارہاتھا کہ دو نوجوان مسلح موٹرسائیکل پر ٹرالے کا راستہ روکا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے 30ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا، زخمی صالح محمد کو قاضی حسین احمدمیڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...