نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کاعمل مزید مؤثربنایاجائے :کمشنرراولپنڈی

نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کاعمل  مزید مؤثربنایاجائے :کمشنرراولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی نے چیف پلانر آر ڈی اے کو۔۔۔

 ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے نوٹیفائی کیے گئے پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز میں کی گئی ترامیم پر منظور شدہ ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کا مقصد پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنانا، ریگولیٹری نظام کو مضبوط کرنا اور آر ڈی اے کے زیرانتظام علاقوں میں کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...