مری:لینڈ سلائیڈنگ، متاثرہ خاندانوں کی بحالی، اقدامات تیز کرنیکی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ مری نے کوثر کالونی، لوئر ڈھک مسیاڑی میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور۔۔۔
بحالی کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال کی سربراہی میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، واسا، ہائی وے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے کوثر کالونی، لوئر ڈھک مسیاڑی سے ملحقہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران افسران نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور مختلف محکموں کی جانب سے جاری امدادی، بحالی اور حفاظتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments