آزادکشمیرمیں جماعتیں انتخابی مہم میں تحمل کامظاہرہ کریں:سردارمسعود
اسلام آباد (اے پی پی)سابق صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں مرحلہ وار انتخابات کے۔۔۔
انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تحت متوازن جمہوری نقطہ نظر ہے ، سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنا ضروری ہے جبکہ امن، سکیورٹی اور انتخابی عمل میں عوامی اعتماد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسی تقاریر سے گریز کریں جو اندرونی تقسیم کو گہرا کر سکتی ہیں یا پاکستان کیخلاف دشمنی کے پراپیگنڈا کے لیے مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments