جعلی زخم اور ٹانکے بیچنے والے گینگ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ

جعلی زخم اور ٹانکے بیچنے والے  گینگ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پمز ہسپتال میں جعلی زخم اور ٹانکے بیچنے والے گینگ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ لیڈی ڈاکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،۔۔۔

 ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پمز ہسپتال میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈرامائی ٹریپ ریڈ کر کے لیڈی میڈیکو لیگل آفیسر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ آپریشن کے دوران ایف آئی اے کا ایک اہلکار بطور مضروب پیش ہوا اور جعلی ایم ایل سی کے حصول کے لیے ایڈوانس کے طور پر نشان زد کرنسی دی ۔ جیسے ہی پمز کے میڈیکو لیگل آفس کے ایل ڈی سی ملزم عثمان نے 50 ہزار روپے کی رقم وصول کی، ٹیم نے اسے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ جس کی نشاندہی پر لیڈی میڈیکو لیگل آفیسر اور وارڈ بوائے رمیز اختر کو بھی حراست میں لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...