راول جھیل سے 2ٹن کچرا جمع کرکے تلف کر دیا گیا

راول جھیل سے 2ٹن کچرا جمع کرکے تلف کر دیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جاز ورلڈ نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے اشتراک سے کنارہ پارک، راول جھیل میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس کا مقصد ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی ذمہ داری کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔ مہم میں 200سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا اور تقریباً 2ٹن کچرا جمع کرکے مناسب طریقے سے تلف کیا۔ جبکہ عوام میں صفائی، فضلہ کم کرنے اور ماحول دوست طرزِ عمل سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر جاز ورلڈ کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیسر سید ظہیر مہدی نے کہا ماحولیاتی پائیداری جاز ورلڈ کی عملی ترجیحات کا حصہ ہے اور ایسی مشترکہ کاوشیں صاف، سرسبز اور پائیدار پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...