اسلام آباد میں بارش کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد میں بارش کے پیش نظر  اسسٹنٹ کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد میں مختلف علاقوں میں بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

منگل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مو ٔثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...