اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے 15جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤ ن میں 15ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
کارروا ئیاں تھانہ ترنول، تھانہ سنبل، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ ہمک، تھانہ شمس کالونی ، تھانہ سہالہ ، تھانہ نیلور ، تھانہ کورال ، تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار پولیس ٹیموں نے کیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 393گرام آئس، 1060گرام چرس، 201گرام ہیروئن، مختلف بور کے 6پستول اور 3رائفلیں معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئیں ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments