نئے نظام کے تحت 42لاکھ مریضوں کی رجسٹریشن ہوئی، این آئی ٹی بی

نئے نظام کے تحت 42لاکھ مریضوں  کی رجسٹریشن  ہوئی، این آئی ٹی بی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وزارت قومی صحت کو \"ون پیشنٹ، ون آئی ڈی\" سافٹ ویئر منصوبے پر عمل درآمد کی رپورٹ بھجوا دی ہے۔۔۔

این آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر جنرل فقیر اللہ نے منصوبے کی فزیکل و فنانشل رپورٹ وزارت قومی صحت کو بھجوائی ہے جس کے مطابق پمز میں ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم 20کروڑ 2لاکھ 47ہزار روپے سے تیار کیا گیا ، منصوبہ کے تحت 29کلینیکل اور انتظامی ماڈیولز میں سے 20فعال ہیں، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اب تک 42لاکھ سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، 70لاکھ سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ، 10لاکھ سے زائد ریڈیالوجی ٹیسٹ اور 15لاکھ مریضوں کا شعبہ ایمرجنسی میں وزٹس کا اندراج کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت او پی ڈی میں مریضوں کی رجسٹریشن کے وقت میں 90فیصد کمی ہوئی ہے۔ ، ٹیسٹ رپورٹس کے اوسط انتظار کے وقت میں 57فیصد کمی آئی ہے جبکہ مریضوں کے چیک اپ میں (Patient Flow)میں 58فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر میں توثیق کی گئی کہ تمام محکموں کے تحفظات و شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’ون پیشنٹ، ون آئی ڈی‘‘ نظام کا بلڈ بینک ماڈیول بھی پمز میں نافذ اور فعال کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں وزارتِ قومی صحت سے کہا گیا ہے کہ وہ منصوبے کے بعد سافٹ ویئر، ڈیجیٹل سسٹم کی ملکیت، آپریشن، دیکھ بھال اور تسلسل سے متعلق جلد فیصلہ کرے تاکہ ہسپتالوں میں سروس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...