پوٹھوہار میں سی این جی سٹیشنزکی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
چار ماہ سے بند سی این جی سٹیشنزکو فوری بحال کیا جائے، شرکا کا مطالبہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پوٹھوہار سی این جی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی این جی سٹیشنز کی گزشتہ چار ماہ سے بندش کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت صدر پوٹھوہار سی این جی ایسوسی ایشن ذوالفقار علی بلوچ نے کی جبکہ سی این جی سیکٹر سے وابستہ مالکان اور کارکنان نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی سٹیشنز کی بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔ ذوالفقار علی بلوچ نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث سینکڑوں کاروباری ادارے مفلوج جبکہ ہزاروں ملازمین بے روزگاری اور شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سی این جی سٹیشنز کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر تک وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت، وزارتِ پٹرولیم اور او جی ڈی سی ایل سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو درپیش بحران کا فوری نوٹس لیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments