جرمانہ کی ادائیگی پر اڈیالہ جیل سے 6قیدی رہا کر دئیے گئے
قتل ،اقدام قتل کے مجرم سزا پوری کرنے کے باوجود رقم نہ ہونے پر قیدتھے مخیر حضرات نے 6قیدیوں کی رہا ئی کیلئے 18لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ ادا کیا
راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قتل اور اقدامِ قتل کے 6قیدی رہاکر دئیے گئے ، قیدی سزا مکمل ہونے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی پر جیل میں قید تھے ،مخیر حضرات نے 6قیدیوں کی رہا ئی کیلئے جرمانے کی مد میں 18لاکھ 75ہزار روپے ادا کر د ئیے جس پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق رہا ہونے والوں میں ثاقب، رضوان عاشق، محمد حلیم،رمضان، محمد عاصم اور محمد گلفام شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments