سی ای او تعیناتی پر آ ئی ایچ آر اے، وزارت صحت میں اختلاف

سی ای او تعیناتی پر آ ئی ایچ آر اے، وزارت صحت میں اختلاف

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کاتنازع پر وزیراعظم کو آگاہ کرنیکا فیصلہ وزیر صحت نے سیکرٹری کو موجودہ قانون کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت اور اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے مابین چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی پر اختلاف، چیئرمین بورڈ نے وزارت صحت کے ڈاکٹر ضعیم ضیا کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے چارج میں توسیع کے احکامات کو بورڈ کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے، بورڈ نے وزارت قومی صحت کے احکامات سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر کو عارضی چارج دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت قومی صحت نے ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر ضعیم ضیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے چارج میں گزشتہ روز تین ماہ توسیع کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ اتھارٹی بورڈ آف گورنرز نے 27جولائی کو اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اطبہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی ہے، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ریاض جنجوعہ نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کی جانب سے گزشتہ روز احکامات جاری ہوئے ہیں جس پر بورڈ کو تحفظات ہیں ، اس حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اگر بورڈ کو آزادانہ کام نہ کرنے دیا گیا تو وہ مستعفی ہو جا ئیں گے ۔ ترجمان وزارت کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے موجودہ قانون کا ازسرنو جائزہ لیا جائے تاکہ اس میں موجود خامیوں اور رکاوٹوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...